حیدرآباد۔24۔جنوری (اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے
الزام لگایا کہ سابق تلگو دیشم کے ماس لیڈر پریٹالا روی کے قتل کے اصل ذمہ
دار اس وقت کے وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا
کہ اس وقت ثبوت و شواہد کو گمراہ کرتے ہوئے انکے قتل کیس
کے رخ کو موڑ دیا
گیا۔آج انہوں نے سابق تلگو دشیم لیڈر پریٹالا روی کے برسی کے موقع پر این
ٹی آر ٹرسٹ بھون میں انہوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ سابق تلگو
دیشم کے ماس لیڈرپری ٹالا روی کا تعلق اننت پور سے ہے۔ اور وہ اننت پور میں
تلگو دیشم پارٹی کے مقبول لیڈر مانے جا تے ہیں۔